وزیر ریلوے کا اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی لینا دینا ہی نہیں ،ْعمران خان

منگل 28 مارچ 2017 14:04

وزیر ریلوے کا اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی لینا دینا ہی نہیں ،ْعمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے کا اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی لینا دینا ہی نہیں ،ْپے درپے ٹرین حادثات پر حکومتی رویہ انتہائی شرم کا مقام ہے۔ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جو حکومت محض ریلوے کراسنگ پوائنٹس محفوظ نہیں بنا سکتی اس سے کس قسم کی کارکردگی کی توقع کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر ریلوے کا اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، انہیں چرب زبانی اور شریفوں کی غلامی زیادہ بھاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیاں بچانے سے زیادہ وزیر ریلوے کو وزیراعظم اور ان کے خاندان کی لوٹ مار بچانے کی فکر ہے۔زخمیوں کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ حادثے کی ذمہ داری کسی چھوٹے ملازم پر ڈال کر بڑے مجرموں کو بچانے کی کوشش قبول نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں