نوازشریف پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں، شہبازشریف صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب

منگل 28 مارچ 2017 15:26

نوازشریف پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں، شہبازشریف صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں،محمدشہبازشریف صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،دوسرے صوبے کے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کا وزیراعلیٰ بھی شہباز شریف جیسا ہو،وزیراعظم تمام صوبوں میں ان منصوبوں کی تکمیل چاہتے ہیں جو صوبائی حکومتیں مکمل نہیں کرسکیں،پاکستان گذشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے،دہشتگردی کے باوجود پاکستانی قوم ہمیشہ پر عزم رہی ہے،بچوں کو معیاری تعلیم دینا ہماری اولین ترجیح ہے،مسلم لیگ ن کا عزم وزیراعظم کی قیادت میں لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔

وہ منگل کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نوازشریف پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں،نوازشریف کو باقی صوبوں کی طرح سندھ بھی عزیز ہے،وزیراعظم کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست اور کارکردگی ایک ساتھ ہے،انہیں الگ نہیں کیا جاسکتا،حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے،اقتصادی ترقی،تعلیم اور صحت کیلئے تاریخی کام کیا،محمد شہباز شریف کی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،دوسرے صوبوں کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ ان کا وزیراعلیٰ بھی شہبازشریف جیسا ہو۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نوازشریف ملک کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم ہیں،مسلم لیگ ن کا عزم وزیراعظم کی قیادت میں لوگوں کی خدمت کرنا ہے،وزیراعظم تمام صوبوں میں ان منصوبوں کی تکمیل چاہتے ہیں جو صوبائی حکومتیں مکمل نہیں کرسکیں۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان گذشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے،دہشتگردی کے باوجود پاکستانی قوم کا ہمیشہ پرعزم رہی ہے،پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک پر گذشتہ ساڑھے تین سال میں بہت کام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں کی سیکیورٹی کیلئے متعلقہ شعبوں کے افسروں کو مقرر کیا گیا ہے،پنجاب میں آئی ٹی کے ذریعے سکولوں کی سیکیورٹی کیلئے متعدد اقدامات ہوئے،وزیراعظم تعلیمی اصلاحات فنڈز میں فریم ورک کیلئے رقم مختص کی گئی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وژن 2025میں بھی تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،بچوں کو معیاری تعلیم دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں