حویلیاں طیارہ حادثہ،جاں بحق پائلٹس کا ساڑھے چارماہ بعد بھی پوسٹ مارٹم نا ہوسکا

منگل 28 مارچ 2017 15:26

حویلیاں طیارہ حادثہ،جاں بحق پائلٹس کا ساڑھے چارماہ بعد بھی پوسٹ مارٹم نا ہوسکا
حویلیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) طیارہ حادثے میں جاں بحق پائلٹس کا ساڑھے چار ماہ گذرنے کے باوجود بھی پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جاسکا۔

(جاری ہے)

حویلیاں طیارہ حادثے کو ساڑھے چارماہ گزرگئے لیکن جاں بحق پائلٹس کا تاحال پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جاسکا جب کہ اداروں کی غیرذمہ داری سے تنگ چیئرمین ایس آئی بی نے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ نے ڈی سی اسلام آباد کو پائلٹس کا پوسٹ مارٹم کروا کررپورٹ دینے کی ہدایت کی جس پر ڈی سی نے پمزہسپتال کو خط لکھ دیا مگرپمز اسپتال انتظامیہ نے نمونے لاہورفورنزک لیبارٹری بجھوانے کے بجائے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد پر پوسٹ مارٹم کی ذمہ داری ڈال دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں