پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور فاٹا سیکریٹریٹ کے بعض آڈٹ اعتراضات نمٹادیئے، باقی آڈٹ اعتراضات وزارتوں کی طرف سے ریکارڈ کی فراہمی تک موخر

منگل 28 مارچ 2017 16:07

پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں کمیٹی کے کنوینر سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن میاں عبدالمنان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ایجنڈے پر بورڈ آف انوسٹمنٹ، وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت تجارت، وزارت دفاع، وزارت دفاعی پیداوار، الیکشن کمیشن آف پاکستان، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) اور وزارت پانی و بجلی کے 2002ء اور 2003ء کے زیر التواء آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جانا تھا تاہم کمیٹی نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور فاٹا سیکریٹریٹ کے بعض آڈٹ اعتراضات نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ باقی آڈٹ اعتراضات آڈٹ حکام کو وزارتوں کی طرف سے ریکارڈ کی فراہمی تک التواء میں رہیں گے۔

کمیٹی نے بقیہ ایجنڈے پر بھی غور ملتوی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں