افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ 3 اپریل سے پھر شروع ہو گا

منگل 28 مارچ 2017 16:14

افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ 3 اپریل سے پھر شروع ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ 3 اپریل سے پھر شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آرکے ایک ترجمان نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل گزشتہ سال نومبر میں سردیوں کے باعث عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا اور مہاجرین کی رجسٹریشن کرکے انہیں پشاور کے قریب چمکنی میں قائم پناہ گزینوں کے مرکز بھیج دیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اب افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل دوبارہ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کر شروع کیا جائے گا اور یو این ایچ سی آرکی جانب سے واپس جانے والے مہاجرین کو خوراک ، دیگر بنیادی اشیاء کے علاوہ 4 سو ڈالر فی کس کے حساب سے دیئے جائیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال3 لاکھ 80 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں