سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزکانئے مالی سال میں عوام کیلیےریلیف پیکج

سول اور فوج کے ملازمین کو ہرماہ ہزار ریال مہنگائی الاؤنس دینےکاحکم،طلباء اور طالبات شہریوں کے وظیفے میں 10فیصد اضافہ کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 دسمبر 2018 21:05

سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزکانئے مالی سال میں عوام کیلیےریلیف پیکج
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر 2018ء) :سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نئے مالی سال میں عوام کیلیےریلیف پیکج جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔سعودی فرمانروا کی جانب سے جاری کردہ شاہی فرمان کے مطابق سول اور فوج کے ملازمین کو ہرماہ ہزار ریال مہنگائی الاؤنس دینےکاحکم دیا گیا ہے جب کہ طلباء اور طالبات شہریوں کے وظیفے میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شہریوں کو مہنگائی سے نمٹنے کے بڑا ریلیف مل گیا۔

(جاری ہے)

سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نئے مالی سال میں عوام کیلیےریلیف پیکج کا اعلان کر دیا۔شاہی فرمان کے مطابق شہریوں کو مہنگائی الاؤنس کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔سول اور فوج کے ملازمین کو ہرماہ ہزار ریال مہنگائی الاؤنس دینےکاحکم جاری کیا گیا ہے۔ریٹائرڈ ملازمین اور سوشل انشورنس لینے والے شہریوں کوماہانہ 500 ریال الاؤنس دیا جائے گا۔سوشل سیکیورٹی حاصل کرنےوالےشہریوں کوماہانہ 500 ریال کا الاونس ملا کرے گا۔شاہی فرمان کے مطابق طلباء اور طالبات شہریوں کے وظیفے میں 10فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے۔


اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں