اوورسپیڈنگ اور ہراساں کرنے کا الزام، لڑکی نے ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کر دی، ویڈیو وائرل

ٹیکسی ڈرائیور کہتا رہا کہ اس کا قصور نہیں لیکن لڑکی تھپڑ مارتی رہی، شہادت نامی لڑکے کے دوست چھڑانے آگے بڑھے تو لڑکی نے انہیں بھی گریبان سے پکڑلیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 4 اگست 2021 23:48

اوورسپیڈنگ اور ہراساں کرنے کا الزام، لڑکی نے ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کر دی، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 4اگست 2021) اوورسپیڈنگ اور ہراساں کرنے کا الزام، لڑکی نے سر عام ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کر دی، ویڈیو وائرل- تفصیلات کےمطابق بھارت میں لڑکی نے سرعام مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست لکھنؤ میں پریادرشنی نامی لڑکی نے مسلمان ٹیکسی ڈرائیور شہادت پر اوور اسپیڈںگ اور ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سرعام تھپڑے مارے۔

ٹیکسی ڈرائیور شہادت کہتا رہا کہ اس کا قصور نہیں لیکن لڑکی مارتی رہی، شہادت کے دوست چھڑانے آگے بڑھے تو انہیں بھی گریبان سے پکڑلیا گیا۔ لکھنؤ پولیس نے بھی مؤقف سنے بغیر لڑکوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں تھانے میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد حقیقت سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی نے گرین سگنل پر سڑک کراس کی اور خود ٹیکسی کے آگے آگئی، پھر ٹیکسی میں توڑ پھوڑ کرتی رہی، ڈرائیور کا موبائل فون بھی توڑ ڈالا۔

سوشل میڈیا پر ٹیکسی ڈرائیور شہادت کے حق میں مہم چلی تو پولیس حرکت میں آئی اور لڑکی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔ واضح گزشتہ دنوں لاہور میں بھی ایک ایسا ہی واقع پیش آیا تھا، لاہور کے شاپنگ مال میں اوباش نوجوان کو خاتون سے نمبر مانگنا مہنگا پڑ گیا تھا، خاتون نے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کرکے اس کی درگت بنا دی تھی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی- لاہور کے معروف امپوریم مال میں نوجوان شاپنگ مال میں خاتون سے نمبر مانگتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھ، جس کے بعد خاتون نے اس نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کرکے اس کی درگت بنا دی- اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے- ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اپنی غلطی ماننے سے انکار کر رہا ہے جبکہ خاتون مسلسل اسے تھپڑ رسید کر رہی ہے- اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردعمل بھی سامنے آیا ہے- اکثر اور بیشر صارفین نے خاتون کو اس کی بہادری پر شاباش دی اور دیگر خواتین کو بھی یونہی بہادری کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں