نائن الیون کے بعد دباو بڑ ھنے پر پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی اتحاد میں شامل ہوا، صدر آزاد کشمیر

اس کے بعد پاکستان کو بہت کم مالی امداد ملی،بھارت نے پاکستان کے خلاف بیک وقت تین محاذ پر جنگ شروع کر رکھی ہے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا نیکٹا کانفرنس سے خطاب

منگل 3 اپریل 2018 15:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2018ء) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں 11 ستمبرواقعہ کے بعد دباو بڑ ھنے پر پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی اتحاد میں شامل ہوا، اس کے بعد پاکستان کو بہت کم مالی امداد ملی،بھارت نے پاکستان کے خلاف بیک وقت تین محاذ پر جنگ شروع کر رکھی ہے۔ منگل کو صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے نیکٹا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گیارہ ستمبر سے قبل اسامہ بن لادن کو افغانستان سے نکالنے کے لئے کوشاں تھا۔

(جاری ہے)

طالبان سے اسامہ بن لادن کو نکالنے کے لئے بات چیت کی جا رہی تھی۔امریکہ میں 11 ستمبر کا دہشت گردی کا واقعہ ہو گیا ۔ پاکستان پر دباو بڑھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان بھی امریکی اتحاد میں شامل ہو گیا۔امریکہ میں11 ستمبر کی دہشتگردی کے واقعے کے بعد پاکستان کو بہت کم مالی امداد ملی۔ 11 ستمبر کے بعد پاکستان کی اقتصادی ترقی اچھی تھی، امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ سٹرٹیجک تعلقات منجمند ہو گئے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف بیک وقت تین محاذ پر جنگ شروع کر رکھی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں