حکومت آزاد کشمیر نے تجوید القرآں ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے مدارس کے معلمین کے اعزازیہ میں اضاٖفے کی منظوری دے دی

منگل 17 جولائی 2018 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء)حکومت آزاد کشمیر نے تجوید القرآں ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے مدارس کے معلمین کے اعزازیہ میں اضاٖفے کی منظوری دے دی ہے۔قاری صاحبان کا اعزازیہ 9ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے نئے مدارس کا قیام تجوید القرآن ٹرسٹ کی آمدن سے مشروط کر دیا گیا ہے اور تجوید القرآن ٹرسٹ کی آمدن میں اضافے کے لیے تجوید القرآن سیس میں اضافے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قراء حضرات طویل عرصہ سے مطالبہ کر رہے تھے کہ ان کے اعزازیہ میں اضافہ کیا جائے۔ جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے محکمہ امور دینیہ کو ہدایت کی تھی کہ تجوید القرآن ٹرسٹ کے قاری حضرات کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

تجوید القرآن ٹرسٹ کے اجلاس میں قاری حضرات کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔

اس منظوری کے بعد قراء حضرات کا ماہانہ اعزازیہ نو ہزار روپے سے بڑھاکر بارہ ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ تجوید القرآن ٹرسٹ کے زیر اہتمام نئے مدارس کا قیام ادارہ کی آمدن سے مشروط ہو گا۔ جبکہ تجوید القرآن ٹرسٹ سیس میں نظرثانی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کمیتی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو سیس کے حوالے سے رپورٹ مرتب کر کے حکومت آزاد کشمیر کو پیش کرے گی۔ راٹھور

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں