وزیراعظم آزاد کشمیرنے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشنرز میں دس فیصد اضافے کی منظوری دے دی

منگل 17 جولائی 2018 22:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز میں دس فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا تا ہم گزشتہ روز وزیراعظم آزاد کشمیر نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آزاد حکومت کی جانب سے آج اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ 07-18/--239

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں