کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ سیز فائر لائن کے دونوں اطراف مقبول ہے

پاکستان کی مٹی کی خوشبو سے محبت میں جانیں نچھاورکرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کا یوم الحاق پاکستان کے موقع پر پیغام

جمعرات 19 جولائی 2018 14:58

کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ سیز فائر لائن کے دونوں اطراف مقبول ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ سیز فائر لائن کے دونوں اطراف مقبول ہے، صرف جموں میں اڑہائی لاکھ لوگوں کو پاکستان کی محبت کے جرم میں قتل کیا گیا، آر پار کے کشمیری یوم الحاق پاکستان بھر پور انداز میں منا رہے ہیں۔ جمعرات کو یوم الحاق پاکستان کے موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمعرات کو سیز فائرلائن کے دونوں جانب کشمیری الحاق پاکستان منارہے ہیں،کشمیر بنے گا پاکستان سیز فائرلائن کے دونوں جانب سب سے مقبول نعرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ وادی کے اندر بسنے والوں نے اس سفر کی تکمیل کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، صرف جموں میں اڑہائی لاکھ لوگوں کو پاکستان کی محبت کے جرم میں قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ مقبوضہ وادی کی پاکستان سے محبت پر ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے لیے ماں کا درجہ رکھتا ہے ہماری امیدوں امنگوں کا مرکز ہے۔

پاکستان کی مٹی کی خوشبو سے محبت میں جانیں نچھاورکرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم کے پاکستان سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔ ہندوستان کی جانب سے تمام تر حربے آزمانے اوربہیمانہ قتل عام پاکستانیت کو ختم نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی خوشحالی اور انہیں بااختیار بنانے کیلیے ہمیں ہردور میں بھرپوروسائل فراہم کیے گئے۔کشمیریوں نے اس رشتے کو ہمیشہ سب سے مقدم رکھا اور کبھی حرف نہیں آنے دیا۔ پاکستان کی افواج کشمیریوں کی محافظ ہیں جبکہ ہندوستانی افواج قابض اور جارح ہیں۔ راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ کشمیر کے عوام اور ساری سیاسی قوتوں میں پاکستان سے محبت اور الحاق کے معاملے پر مکمل اتفاق راے پایا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں