ہم آزاد جموں وکشمیر کی تمام سرکاری جامعات میں میرٹ کی بالا دستی اور تدریسی امور کو شاندار بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے
صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کی چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے بات چیت
ہفتہ 21 جولائی 2018 16:11
(جاری ہے)
صدر مسعود خان نے آزادکشمیر کی جامعات کو بین الاقوامی اور ملک کی نامور جامعات کے ساتھ رابطہ رکھنے اورتحقیق اور جدت پیدا کرنے کے لئے ایک دوسرے سے باہمی اشتراک قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا اہم اور کلیدی کردار ہے۔ صدر نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو آزادکشمیر کی سرکاری جامعات میں ہونے والی مختلف کانفرنسز ، جاب فئیرز کا انعقاد اور سی پیک اور مسئلہ کشمیر پر سیمینارز منعقد کرنے اورطلبہ کے درمیان بین الاالجامعات مقابلہ جات ، انکوبیشن سنٹر کے قیام ، جامعات اور صنعت کے درمیان اشتراک قائم کرنے کے سلسلے میں تفصیل سے بتایا۔صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ انہوں نے آزاد کشمیر میں تعلیمی میدان میں تعدادی اہداف تو حاصل کر لئے ہیں لیکن اب تعلیمی معیار کویقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ صدر نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن سے یہ بھی کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں فنی تربیت اور تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں معاونت کریں۔ انہوں نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مزید بتایا کہ آزادکشمیر حکومت آزادکشمیر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں جامعات کے سب کیمپسز کھول رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مقامی طلبہ اعلیٰ تعلیمی سہولتوں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی معیشت کو دوام بخشنے کے لئے پاکستان اور آزادکشمیر کی سرکاری جامعات کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کرنی ہوگی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہمیں بیرون ممالک طلبہ کو اپنی یونیورسٹیوں میں لانے کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہو گا۔ صدر مسعود خان نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو آزادکشمیرکی سرکاری جامعات کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ ان جامعات کی فیکلٹی اور طلبہ سے خطاب بھی کریں.چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے صدر آزاد کشمیر کی دعوت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وہ جلد آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے اس سے انہیں یونیورسٹیز کے مسائل سمجھنے میں بھی آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آزادکشمیر کی جامعات کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون اور مدد کریں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی ..
ارشد شریف قتل کیس، ن لیگ قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے 22 اے کی درخواست کا معاملہ
پاکستان فن لینڈ تعاون کے تحت ووکیشنل ٹیلنٹ بوسٹ پروگرام
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ ..
شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور ارکان پارلیمنٹ سمیت مختلف ..
وفاقی وزیر بجلی سردار اویس لغاری کا بجلی چوری کی روک تھام میں تعاون اورمشترکہ حکمت عملی بنانے کے لئےوزیراعلیٰ ..
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑ اور ارکان پارلیمنٹ سمیت مختلف سیاسی ..
مشال یوسفزئی کی صحافی نادیہ صبوحی پر الزامات،صحافیوں نے مزمل اسلم کی پریس کانفرنس کے دوران احتجاج ریکارڈ ..
یاسین ملک اور دیگر کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے آواز بلند کرنے پر برطانوی پارلیمنٹیرین کا خیرمقدم
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے طبی معائنے کی درخواستیں ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر