آزاد کشمیر کی تمام سرکاری جامعات میں میرٹ کی بالا دستی اور تدریسی امور کو شاندار بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے ،سردار مسعود خان
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں فنی تربیت اور تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں معاونت کریں،ملکی معیشت کو دوام بخشنے کیلئے پاکستان اور آزادکشمیر کی سرکاری جامعات کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کرنی ہوگی،صدر آزاد کشمیر
ہفتہ 21 جولائی 2018 18:29
(جاری ہے)
صدر مسعود خان نے آزادکشمیر کی جامعات کو بین الاقوامی اور ملک کی نامور جامعات کے ساتھ رابطہ رکھنے اورتحقیق اور جدت پیدا کرنے کے لئے ایک دوسرے سے باہمی اشتراک قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا اہم اور کلیدی کردار ہے۔ صدر نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو آزادکشمیر کی سرکاری جامعات میں ہونے والی مختلف کانفرنسز ، جاب فئیرز کا انعقاد اور سی پیک اور مسئلہ کشمیر پر سیمینارز منعقد کرنے اورطلبہ کے درمیان بین الاالجامعات مقابلہ جات ، انکوبیشن سنٹر کے قیام ، جامعات اور صنعت کے درمیان اشتراک قائم کرنے کے سلسلے میں تفصیل سے بتایا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ انہوں نے آزاد کشمیر میں تعلیمی میدان میں تعدادی اہداف تو حاصل کر لئے ہیں لیکن اب تعلیمی معیار کویقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ صدر نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن سے گزارش کی کہ وہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں فنی تربیت اور تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں معاونت کریں ۔ انہوں نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مزید بتایا کہ آزادکشمیر حکومت آزادکشمیر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں جامعات کے سب کیمپسز کھول رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مقامی طلبہ اعلیٰ تعلیمی سہولتوں سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیںملکی معیشت کو دوام بخشنے کے لئے پاکستان اور آزادکشمیر کی سرکاری جامعات کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کرنی ہوگی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہمیں بیرون ممالک طلبہ کو اپنی یونیورسٹیوں میں لانے کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہو گا۔ صدر مسعود خان نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو آزادکشمیرکی سرکاری جامعات کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ ان جامعات کی فیکلٹی اور طلبہ سے خطاب بھی کریں۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے صدر آزاد کشمیر کی دعوت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وہ جلد آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے اس سے انہیں یونیورسٹیز کے مسائل سمجھنے میں بھی آسانی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آزادکشمیر کی جامعات کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون اور مدد کریں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
ایوان بالا کا اجلاس (کل) جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی
جس وزارت سے متعلق بزنس ایوان میں چل رہا ہو اس کے سیکرٹری یا ایڈیشنل سیکرٹری کے مساوی آفیسر کی موجودگی ..
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے پولیٹیکل قونصلر یو کے ہائی کمشنر مس زو ویئر کی ملاقات ..
سیاستدان دشمنی کی آگ نہیں بڑھاتے گفت و شنید فروغ کے اسباب پیدا کرتے ہیں مظبوط ریاست اور مستحکم معیشت ..
ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں
وزیریہاں نہیں آ سکتے تو استعفیٰ دے کر کسی اور کو موقع دیں، حکومتی بینچ خالی ہیں، بیوروکریٹس کی نمائندگی ..
سینیٹ کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی برطانوی حکومت کے بین الاقوامی ..
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس ..
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِصدارت بجلی شعبے کی اصلاحات کے جائزہ کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ..
پشاور اے پی ایس حملے کے بعد سب نے مل کر نیشنل ایکشن پلان پر کام شروع کیا،2018 میں آنے والی حکومت نے نیشنل ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی