مقبوضہ کشمیر کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں نے جشن آزادی پاکستان جوش و خروش سے منایا،بھارتی فوج کے سامنے سینہ سپر

کشمیری خراج تحسین کے مستحق ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

منگل 14 اگست 2018 22:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے مقبوضہ کشمیر کے نڈر عوام کو سلیوٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں نے جشن آزادی پاکستان جوش و خروش سے منایا۔

(جاری ہے)

منگل کو انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سبز ہلالی پرچم سے کشمیریوں کی مجبت دیدنی ہے،سرینگر میں جشن پاکستان پر عید کا سماں رہا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کے سامنے سینہ سپر کشمیری خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ راجہ فاروق حیدرنے کہا کہ بیج بہاڑہ کی نڈر بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں