حکومت پاکستان آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے سٹیٹس کو تبدیل کیے بغیر صوبوںسے زیادہ حقوق فراہم کرے، ڈاکٹر خالد محمود خان

ایسے فرد کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین اور وزیر امور کشمیر بنایاجائے جو تحریک آزادی کشمیر سے آگاہی رکھتا ہو،آزاد خطے کے عوام صبح آزادی تک مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے سٹیٹس کو تبدیل کیے بغیر صوبوںسے زیادہ حقوق فراہم کرے،ایسے فرد کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین اور وزیر امور کشمیر بنایاجائے جو تحریک آزادی کشمیر سے آگاہی رکھتا ہو،آزاد خطے کے عوام صبح آزادی تک مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے،جماعت اسلامی نے ویژن2030کا سلوگن کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی ہے ،عبدالرشید ترابی اسمبلی کے اندر بھی مظلوم کشمیریوں کی آواز کو پوری توانائی سے اٹھا رہے ہیں ،ہم قائدین حریت اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جو نامساعد حالات میں بھی آزادی کے مورچے میں ڈٹے ہوئے ہیں حکومت پاکستان آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے سٹیٹس کو تبدیل کیے بغیر صوبوںسے زیادہ حقوق فراہم کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امراء عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل الرحمان،ارشد ندیم ،مشتاق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ اور آئندہ کے اہداف طے کیے گئے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن اللہ کے پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں،مخلوق کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ اس کو اللہ کے در سے آگاہ کیا جائے ،آزاد خطے میں پوٹیشنل موجود ہے یہاں تبدیلی لائی جاسکتی ہے شرط یہ ہے کہ کارکنان جماعت اسلامی جان مال اور وقت لگائیں،قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبو ط کریں روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں اسلامی تحریک اس خطے میں ایک نعمت کی حیثیت رکھتی ہے جو اللہ کے بندوں کو اللہ کی طرف دعوت دیتی ہے اور برائیوں سے منع کرتی ہے یہ فریضہ اقامت دین کی تحریک ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن عوامی مسائل کے ترجمان بنیں ہمارے پاس امانتدار اور دیانتدار قیادت موجود ہے حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے جس کی ہرسطح پر باصلاحیت قیادت موجود ہے ۔

راٹھور

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں