راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اجلاس

،ْ مظفرآباد میں ماحولیاتی مسائل سے بچنے کیلئے جھیلوں کے قیام کا فیصلہ کوہالہ جہلم پراجیکٹ ٹنل کے بجائے چلتے دریا پر لگایا جائے ،ْوزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان حکومت آزادکشمیروفاقی حکومت کے ساتھ ملکر قومی معاملات ومسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے گی ،ْخطاب

پیر 24 ستمبر 2018 17:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی زیر صدارت نیلم جہلم پراجیکٹ سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس جموں وکشمیر ہائوس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت امور کشمیر ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات، سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل ماحولیات نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظفرآباد میں ماحولیاتی مسائل سے بچنے کیلئے جھیلوں کا قیام ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر پر عملدرآمد کیلئے وزارت امور کشمیر اور آزادکشمیر حکومت ملکر اس پر عملدرآمد کروائے گی اور دارلحکو مت میں نیلم جہلم پراجیکٹ سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے جلد از جلد جھیلوں اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزادکشمیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوہالہ جہلم پراجیکٹ ٹنل کے بجائے چلتے دریا پر لگایا جائے تاکہ جہلم ویلی کو ماحولیاتی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ، حکومت آزاد کشمیر دریائے نیلم میں پانی کی کمی اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل اور شہریوں کے تحفظات سے پوری طرح آگاہ ہے اور تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، مظفرآبادکے لوگوں نے وطن عزیز کو روشن رکھنے کیلئے قربانی دی ان کو مایوس نہیں کرینگے ۔

حکومت آزادکشمیروفاقی حکومت کے ساتھ ملکر قومی معاملات ومسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کبھی بھی آزادکشمیر کے عوام کے مسائل نظر انداز نہیں کریگی ۔دریائے نیلم کا رخ تبدیل ہونے سے مظفرآباد میں سنگین بحران نے جنم لیا ہے ۔پاکستان کے ساتھ ہمارا نظریاتی تعلق ہے طریقے اور سلیقے کے ساتھ آبی و ماحولیاتی مسائل کا تدارک کرائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کوہالہ جہلم پراجیکٹ میں ماحولیاتی مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں