ہم بھارتی جنرل کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ،ْ بھارتی فوج کا آزاد کشمیر میں ہی قبرستان بنا دینگے ،ْ چوہدری یاسین

بھارتی فوج کے آرمی چیف یاد رکھیں ،ْپاکستان کے خلاف کسی بھی کارروائی سے پہلے آزادکشمیر کے عوام سے واسطہ پڑیگا ،ْ بیان

پیر 24 ستمبر 2018 17:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ ہم بھارتی جنرل کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ،ْپاکستان پر حملہ کرنیوالی بھارتی فوج کا آزاد کشمیر میں ہی قبرستان بنا دیں گے ،ْبھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ سے زائد افواج اور ہزاروں پیرا ملٹری فورسز کے انسانیت سوز مظالم ڈھانے کے باوجود ناکامی کا شکار ہو کر پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہی ہے ،ْ بھارتی فوج کے آرمی چیف کو معلوم ہو نا چاہئے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی کارروائی سے پہلے اسے آزادکشمیر کے عوام سے واسطہ پڑیگا ،ْ آزادکشمیر کے عوام آپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں مودی آنے والے انتخابات میں آپنی ہار کو بچانے کیلئے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے اگر جنگ کی نوبت آہی تو ہندوستان کے حکمرانوں کو عبرت ناک شکست ہوگی وہ گزشتہ روز یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں چند سو مقامی مجاہدین کے سامنے لاکھوں بھارتی فوجی بے بس ہیں اورایسی فوج جنگ کی بات کرتی ہے ،ْبھارت کی فوج دنیا کی بزدل فوج ہے جس نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے بے بس بچوں ، عورتوں بوڑھوں اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ ے لیکن مقبوضہ کشمیر کے بہادر اور نڈر عوام نے انکو ناکوں چنے چبوا دہیے ہیں ،ْیہ بزدل بھارتی فوج پاک فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتی ،ْکشمیری قوم پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہے جس نے ہمیشہ سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کیلئے آپنی جانوں کے نذرانہ دیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین کی حفاظت کیلئے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے مورچوں تک پہنچنے سے پہلے ہی اسے آزاد کشمیر کے عوام آپنی اوقات یاد دلا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جس کا اعتراف اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھی بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی قاتل فوج قرار دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر پاک فوج کی پشت پر ہے اور دفاع وطن کیلیے ملک کا بچہ بچہ سپاہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں