وزیر اعظم آزادکشمیر کی کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فارئرنگ کی شدید مذمت

پیر 15 اکتوبر 2018 19:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فارئرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا اپنا معمول بنا لیا ہے ، چڑی کوٹ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے آٹھ سال کے بچے کے اہلخانہ سے وزیر اعظم نے اظہار ہمدردی کیا اور اسے بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اپنے ردعمل میں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بھارتی افواج نے بچوں ، بوڑھوں اور عورتوں کو نشانہ بنانا اپنا معمول بنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی وہ بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے اور اس معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے باز رکھے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں