علی امین خان گنڈا پور کا اسلام آباد میں آزادجموں وکشمیر کونسل سیکرٹریٹ کا دورہ

اعلیٰ افسران نے دونوں کونسلزز کے اختیارات اور کارکردگی سے متعلق وفاقی وزیر کوآگاہ کیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے اسلام آباد میں آزادجموں وکشمیر کونسل سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر آزادجموں وکشمیر کونسل اور گلگت بلتستان کونسل کے اعلیٰ افسران نے دونوں کونسلزز کے اختیارات اور کارکردگی سے متعلق وفاقی وزیر کوآگاہ کیا۔

دونوں کونسلزز کے حکام نے آزادجموں وکشمیر عبوری آئین 1974 ء میں 13 ترمیم اور جی بی آرڈر 2018 ء کی بعد کی صورت حال میں کونسلزز کے موجودہ سٹکچر اور حیثیت سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ جی بی آرڈر 2018 ء کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور آزادجموں وکشمیر کے عبوری آئین میں 13 ترمیم سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم پاکستان نے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی تشکیل شدہ کمیٹی جلد اپنی تجاویز دے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ ذاتی طورپر اُن اقدامات پر یقین رکھتے ہیں کہ جن سے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آسکیں اور اس ضمن میں وفاقی حکومت ،کونسلزز اور آزادکشمیر و گلگت بلتستان کی حکومتیں مل کر باہمی تعاون سے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی تعمیر و ترقی کے لیے فعال کردار ادا کرسکیں۔

بریفینگ کے دوران وفاقی وزیر نے کہاکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے سیاحت ،معدنیات اور جنگلات کے حوالے سے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں اور جس طرح کہ پوری پاکستانی قوم اس امر سے بخوبی واقف ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن میں ان تینوں شعبوں کوبنیادی حیثیت حاصل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تعلیم و صحت کے علاوہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ان شعبوں کی ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی اور اس ضمن میں وسائل کی فراہمی سمیت تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں