صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور سے ملاقات ۔
خطہ کی مجموعی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق بات چیت کی گئی
جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:41
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی حکومت مسئلہ کشمیر سے متعلق ایک متحرک پالیسی پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت دُنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کے حقوق کی آواز کشمیریوں کی اُمنگوں کے عین مطابق اٹھا رہی ہے۔
اس موقع پر صدر آزاد کشمیر نے وفاقی حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر واضح اور دوٹوک مؤقف اپنانے پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جنرل اسمبلی کے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک اور واضح مؤقف سے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب رہنے والوں کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نام نہاد مقابلوں میں نہتے کشمیری نوجوانوںکو شہید کر رہی ہے اور بھارتی فوج نے بزرگ اور خواتین سمیت درجنوں کشمیری رہنمائوں کو بھی قید کر رکھا ہے جو اس کی بوکھلاہٹ کی کھلی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مواقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے جھنڈے لہرا کر پاکستان سے اپنی وابستگی کا کھلا اظہار کرتے ہیں۔ ملاقات میں آزاد کشمیر میں تعلیم و صحت اور سیاحت کے شعبوں کی ترقی کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ کی ترقی کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کا ایک خاص وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو سیاحت کے شعبہ کے حوالہ سے بے پناہ صلاحیت حاصل ہے جس کو ایک بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون پیش کرے گی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات کو آپس میں منسلک کرنے کیلئے 200 کلومیٹر طویل ٹورازم کوریڈور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں صدر آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر کو آزاد کشمیر میں شاہراہوں کی صورتحال سمیت دیگر مسائل سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے ان مسائل کے حل کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں عبوری آئین 1974ء کی 13ویں ترمیم سے متعلق بھی بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 13 ویں ترمیم سے پیدا شدہ صورتحال کو تمام سٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میںاتفاق رائے سے حل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ضمن میں وہ سمجھتے ہیں کہ ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن پر سب کا اتفاق رائے ہواور جس سے پاکستان اور آزادکشمیر کے باہمی رشتے مضبوط سے مضبوط تر ہوں۔ اس سے قبل صدر آزاد کشمیر نے علی امین خان گنڈاپور کو وزارت امور کشمیر کا منصب سبنھالنے پر مبارکباد پیش کی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بھیجی جانے والی پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے لئے ایک ہی قومی کیمپ ..
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے اے پی ایم ٹرمینلز کے سی ای او کی پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کے ہمراہ ..
قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی
اراکین پارلیمنٹ کے نام ای سی ایل اور بلاک لسٹ میں ڈالے جانے پر سوال اٹھانے والوں کو اپنے دور میں بھی آواز ..
بھارتی وزیراعظم نے راجستھان میں مسلمانوں کے خلاف جو کلمات کہے وہ قابل مذمت ہیں، کیسومل کیل داس کوہستانی
قومی اسمبلی اجلاس، اراکین کا لوڈ شیڈنگ اور پانی کے مسئلے سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے ..
ایرانی صدر نے دورہ پا کستان پر شاندار استقبال کرنے پر صدر اور وزیراعظم سمیت پوری قوم کا شکریہ کیا ہے، ..
زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، ..
ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں ناکامی ، پانچ رکنی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع
سینیٹ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت