کشمیری بہادر قوم ہے، ستر سال سے ڈنڈوں، پتھروں سے بھارتی جنگی مشین سے لڑ رہے ہیں، سردار مسعود خان
بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت کر کے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، علی امین گنڈا پور دنیا میں کشمیر کے بارے میں نئی سوچ ابھر رہی ہے، اب مسئلہ کو سرد خانے کی نذر نہیں کیا جا سکتا، رحمن ملک، اعزاز چوہدری، غلام محمد صفی، ڈاکٹر نذیر گیلانی، ڈاکٹر امتیاز اور دیگر کا کشمیر کانفرنس سے خطاب
جمعرات 13 دسمبر 2018 19:06
(جاری ہے)
کانفرنس سے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈ پور ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سنیٹر رحمن ملک ، جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے رہنما غلام محمد صفی، کشمیر امریکن کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر امتیاز، لندن میں قائم جموں وکشمیر انسانی حقوق کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر نذیر گیلانی ، سابق سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اعزاز چوہدری ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیئر سید فیض نقشبندی، کشمیر میڈیا سروس کے ڈائریکٹر تجمل الاسلام، ڈاکٹر ظفر بنگش ، یونس نبی بیگ، عبد الحمید لون اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو انتہائی مشکل اور کٹھن حالات میں بھی کشمیریوں کے ساتھ ایک اصولی موقف کے ساتھ کھڑا ہے جس پر اہل جموں وکشمیر احسان مندی اور تحسین کی نگاہ سے پاکستان کی طرف دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مایوس ہیں اور نہ ہی وہ اپنی طویل جدوجہد آزادی سے تھک کر بیٹھنے والے ہیں ۔ کشمیریوں نے یہ پختہ عزم کر رکھا ہے کہ وہ منزل کے حصول تک اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے اور اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت کی فوج کشمیریوں کے آہنی عزم کو توڑنے کے لئے ان کے بچوں کو پیلٹ گنوں سے نشانہ بنا کر ساری عمر کے لئے بینائی سے محروم کر رہی اور کشمیر کی عفت ماب بہنوں اور بیٹیوں کے خلاف جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے انسانیت کے خلاف جرم کے مرتکب ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کشمیر کے حوالے سے ایک نئی سوچ ابھر رہی ہے جس کا ثبوت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ ، برطانوی پارلیمنٹ میں قائم 70سے زیادہ پارلیمنٹرین پر مشتمل کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کی رپورٹ اور الجزیرہ اور نیو یارک ٹائمز میں چھپنے والے وہ مضامین ہیں جن میں بھارت کی فوج کے کشمیریوں کے خلاف مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کر کے بھارت کو مجرموں کے کٹہرے میں لا کھڑا کر دیا گیا ہے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ الجزیرہ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے پیلٹ گنوں سے چھ ہزار سے زیادہ کشمیریوں جن میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ کو بینائی سے محروم کر دیا ہے جبکہ ایسی ہی ایک رپورٹ میں نیو یارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ انسانی تاریخ میں دنیا کی کسی حکومت نے اتنی بڑی تعداد میں انسانوں کو دانستہ طور پر بینائی سے محروم نہیں کیا جتنی تعداد میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا گیا۔ بھارت کو ایک سامراج قرار دیتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے خبردار کیا کہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ اس سے قبل بھی کئی سامراج تاریخ میں ابھرے ہیں جن کا آج کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ صدر سردار مسعود خان نے پاکستان کی حکومت کی طرف سے کرتار پور راہداری کھولنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان کے اس یکطرفہ اقدام کا مثبت جواب دے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری فوجی آپریشنز ختم کر کے جیلوں میں بند تمام محصورین اور مقید کشمیری قائدین کو رہا کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت کی جیلوں میں قید سید شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، یاسین ملک اور دیگر ہزاروں سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ انہوں نے دنیا کے مختلف ملکوں میں کشمیر کاز کے لئے کام کرنے والے کشمیریوں کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کا کشمیر کی جدوجہد آزادی کی طرف متوجہ ہونا ان کی محنت و ریاضت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کے انسانی حقوق کے ادارے، غیر حکومتی تنظیمیں اور ذرائع ابلاغ کشمیریوں کے حق میں اس لئے آواز بلند کر رہے ہیں کیونکہ ان تک ہم نے اپنی آواز پہنچائی ہے لیکن بد قسمتی سے دنیا کے حکومتی ایوانوں میں ابھی تک خاموشی اور سکوت ہے جسے حکومتی سطح پر اقدامات کے ذریعے توڑنے کی ضرورت ہے۔ صدر آزادکشمیر نے مزید کہا کہ دنیا کے بعض بڑے اور اور بااثر ممالک اپنے معاشی اور سیاسی مفادات کے پیش نظر بھارت کے خلاف آواز نہیں بلند کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ خاموشی زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی۔کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کشمیر کے غیور اور بہادر عوام نہتے اور کمزور ہونے کے باوجود بھارت جیسے ملک کے خلاف بڑی بہادری سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف رکھتی ہے اور بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتی ہے۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی سطح پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے ناموافق حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان، مقبوضہ جموں وکشمیر، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام ایک پیج پر ہوں اور ایک ہی بات کریں یورپ میں کشمیر کاز کے لئے سرگرم سید علی رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نہایت اہمیت کی حامل ہے لیکن خطرہ ہے کہ سلامتی کونسل کی کشمیر کے بارے میں قراردادوں کی طرح یہ رپورٹ بھی سرد خانے کی نظر نہ ہو جاے۔ کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شیخ تجمل الاسلام نے بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کے خلاف گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔ بھارت کے ان جرائم کو موثر انداز میں بے نقاب کر کے اسے عالمی برادری کے سامنے مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے مزید جدوجہد اور محنت کرنا ہو گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت