آزاد کشمیر کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

بدھ 19 دسمبر 2018 21:31

اسلام باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء)آزاد کشمیر کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردیا گیا ہے ۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سید نظیر الحسن گیلانی کو سیکریٹری اسلامک آئیڈیالوجی کونسل جبکہ سید ظہور الحسن گیلانی کو سیکریٹری سپورٹس ، یوتھ اینڈ کلچرڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

غلام بشیر مغل کیمونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ ،ادریس عباسی سیکریٹری امور دینیہ،محمد اسحاق خان کو سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،اعجاز خان کو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رولر ڈویلپمنٹ ،محمد شریف ڈار کو سکریٹری پلاننگ اینڈ ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ ،وجاہت رشید بیگ کو سیکریٹری اے جے کے ٹیوٹا ، خالد محمود مرزا اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور جاوید الحسن جاوید کو پروگرام ڈائریکٹر اے جے کے سی ڈی پی جبکہ راجہ محمد ارشاد کو ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس،چوہدری محمد فرید کو سئنیر ایڈیشنل سیکریٹری ایلمنٹری اینڈ سیلنڈری ایجوکیشن چوہدری محمد افضل کو منیجنگ ڈایریکٹر پی ڈی او تعینات کر دیا گیا۔

تبادلہ جات کا نوٹیفکشن سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں