صدر آزاد کشمیر سے جنوبی کورین پروفیسر ڈاکٹر ینگ سک چنگ سے ملاقات،خدمات کی تعریف، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

5ء زلزلے کے بعد جنوبی کوریا سمیت دنیا کے مختلف ممالک کا زلزلہ متاثرین کی ریلیف وبحالی میں کردار ناقابل فراموش ہے، سردار مسعود خان

پیر 18 مارچ 2019 17:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ2005ء کے زلزلے کے بعد جنوبی کوریا سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے آزادکشمیر میں زلزلہ متاثرین کے لئے ریلیف اور بحالی میں جو کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔ یہ بات انہوں نے جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر ینگ سک چنگ سے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر چنگ نے صدر آزادکشمیر کو بتایا کہ وہ 2005کے زلزلے کے بعد اب تک آزادکشمیر میں لوگوں کو اور مختلف منصوبوں میں کام کرنے والے کوریائی باشندوں کو طبی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں اور اب وہ مظفرآباد میں ایک جدید ہسپتال بھی قائم کر رہے ہیں جہاں مقامی لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔ صدر سردار مسعود خان نے ڈاکٹر چنگ کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرے گی۔ انہوں نے پترینڈ، نیو بانگ اور گل پور جیسے توانائی کے منصوبوںکی تکمیل میں کوریا کی حکومت کے تعاون کا بھی بھرپور خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں