صدر آزاد کشمیر کی سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری سے ملاقات

نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کی شہادت ،مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم و حریت رہنماؤں کی گرفتاری ،آزاد کشمیرمیں گڈ گورننس پر تبادلہ خیال

پیر 18 مارچ 2019 18:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے ملاقات کی۔ملاقات میں نیوزی لینڈ میں دومساجد میں نمازیوں کی شہادت کے واقعہ ،مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور آزاد کشمیرمیں گڈ گورننس پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پیر علی رضا نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعہ نے ہر امن پسند شخص کو رنجیدہ کردیا۔

(جاری ہے)

ہماری تمام ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے انسانیت کے خلاف جرائم پر دنیا کی توجہ مبذول کرانے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت میں تیزی آگئی ہے اور ہر روز وہاں بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کو شہید کررہی ہے۔ انہوں نے کہا اب بھارتی فوج گبھراہٹ میں ایل او سی پر آزاد کشمیر کے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متاثرین بھارتی فائرنگ کی بھرپور دیکھ بھال ہونی چاہیے اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جانے چاہئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں