معاشی تباہی کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے ،چودھری محمدیاسین

پہلے دن سے حکومتی ٹیم کی صلاحیت پر سوالیہ نشان لگا دیا تھا، نیا پاکستان بنانے والوں کے پاس نہ تو کوئی ویزن تھا اور نہ ہی کوئی معاشی پالیسیاں تھیں ،قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی

جمعہ 19 اپریل 2019 17:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) آزاد کشمیر قانون اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی دن سے حکومتی ٹیم کی صلاحیت پر سوالیہ نشان لگا دیا تھا نیا پاکستان بنانے والوں کے پاس نہ تو کوئی ویزن تھا اور نہ ہی کوئی معاشی پالیسیاں تھیں معاشی تباہی کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے وہ جمعہ کو یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ معشیت کو تباہ کر کے بالآخر ٹیم تبدیل کی گہء اور وہ بھی مانگے تانگے کی ٹیم لاہی گہء ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان آپنے آپکو کنٹینر سے اتار کر وزیراعظم بنیں انا ضد اور تکبر کو چھوڑ کر تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ ملا کر معاشی پالیسیاں تشکیل دیں انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہ رہے ہیں کہ پاکستان کو معاشی طور پر ٹاہیگر بنانے کی صلاحیت صرف پیپلزپارٹی کی قیادت کے پاس ہے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا پیپلزپارٹی کے سر ہے اور پیپلزپارٹی کی قیادت ہی ملک کو چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی خارجہ پالیسی اور معاشی پالیسیوں کو بہترین انداز سے چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں پر مظالم کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے حریت قائدین کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا جبکہ پوری وادی کو جیل میں تبدیل کیا جا رہاہے انٹرنیٹ سروس سمیت دوسری تمام سروسز کو بند کر کے شدید مظالم شروع کر دہئے گے ہیں حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں