خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کاکشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی ،

کمیٹی کاکشمیریوں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنے کا عزم ،

پیر 19 اگست 2019 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی پیر کو کمیٹی کا پہلا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر دفاع پرویزخٹک ،وفاقی وزیر اعظم خان سواتی، رانا تنویر حسین، منیر خان اورکزئی ،احسان اللہ ریکی، غوث بخش مہر سینیٹر مشاہداللہ خان، سینیٹر شیری رحمان ،محمد علی خان ،سیف میر حاصل خان بزنجو ،ستارہ ایاز عثمان خان کاکڑ ،وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر مملکت علی محمد خان ،سیدفخرامام ،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان راجہ پرویز اشرف گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین خواجہ محمد آصف سمیت وزارت دفاع وزارت داخلہ وزارت امور کشمیر وزارت خارجہ اور افواج پاکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت خارجہ اور ڈی جی ایم او نے بریفنگ دی ۔کمیٹی کے تمام ارکان نے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی دفاع اور کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں