بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان

منگل 15 اکتوبر 2019 23:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے،آج ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے تین قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، ہندوستان لائن آف کنٹرول پر ممنوعہ ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہائوس میں جماعتی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہری آبادیوں پر کلسٹر ایمونیشن کھلونا بموں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کر رہی ہے، ایل او سی پر معصوموں کا قتل عام کرکے مقبوضہ کشمیر کے حالات پرسے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر کشمیر کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتیں، ادارے اور عوام ایک صفحے پر ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں