کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار ،بھارتی مظالم کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ۔ جمعہ کو ہونے والے مظاہرے میں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری قومی اسمبلی سید طاہر حسین سمیت مظاہرہ میں پارلیمنٹ سٹاف کالی پیٹاں باندھ کر بڑی تعداد میں شریک ہوا ۔پورے ملک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سائرن بجایا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ۔ پارلیمنٹ کے سامنے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے فضا میں گونجتے رہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں