وزیراعظم کا سینئر صحافی ارشد عزیز کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 22 نومبر 2019 15:39

وزیراعظم کا سینئر صحافی ارشد عزیز کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے اسلام آباد کے سینئر صحافی ارشد عزیز کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعظم نے مرحومہ کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں