ایم ایس ایف این کے نوجوان جماعت کا ہر اول دستہ ،جماعت کی کامیابی ،م

سلم لیگ (ن) کے نظریے کو عام کرنے میں انکا کردار ہے،راجہ محمد فاروق حیدر جماعت کے ساتھ کھڑے رہنے والے کارکنان ہمارا سرمایہ ہیں، ہماری حکومت نے ریاستی اورعوامی مفاد کو مقدم رکھ کام کیا ،اللہ کے فضل و کرم سے کوئی ہماری کارکردگی پر انگلی نہیں اٹھا سکتا،کارکنوں کے مسائل حل کیے جائیں گے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ایم ایس ایف این کے عہدیداران سے گفتگو

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ایم ایس ایف این آزادکشمیر کے عہدیداران نے ملاقات کی ۔وفد میں مرکزی صدر سید غضنفر علی شاہ ، چیئرمین راجہ زبیر اصغر، جنرل سیکرٹری چوہدری ارقم، سینئر نائب صدر سردار طلحہ طارق، مظفرآباد کے صدر راجہ زین محمود، راجہ طلعت صادق، سردار غفار ، دانیال چوہدری،سردار ارسلان ، نوید احمد و دیگر شامل تھے ۔

مرکزی رابط سیکرٹری مسلم لیگ ن ملک ذوالفقار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ایم ایس ایف این کے نوجوان جماعت کا ہر اول دستہ ہیں ،جماعت کی کامیابی اور تعلیمی اداروں کے اندر مسلم لیگ ن کے نظریے کو عام کرنے میں ان کا کردار ہے۔

(جاری ہے)

جماعت کے ساتھ کھڑے رہنے والے کارکنان ہمارا سرمایہ ہیں۔ ہماری حکومت نے ریاستی اورعوامی مفاد کو مقدم رکھ کام کیا اور اللہ کے فضل و کرم سے کوئی ہماری کارکردگی پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے مسائل حل کیے جائیں گے اور نوجوانوں کی ایڈجسٹمنٹ بھی کی جائے گی ۔ نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں انہوں نے ہی آگے چل کر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں آزادکشمیر میں مثالی ترقی ہوئی ۔ اگر ہماری حکومت مشکل فیصلے نہ کرتی تو نوجوانوں کا اعتماد اس سسٹم سے اٹھ جاتا ۔ آزادکشمیر کی ترقی کا کریڈٹ محمد نواز شریف اور وزراء حکومت اور کارکنان کو جاتا ہے جو حکومت کے مشکل فیصلوں پرڈٹے رہے اور آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالا۔

اس موقع پر ایم ایس ایف کے کارکنان نے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے تاریخ ساز اقدامات اور طلباء یونین کی بحالی پر وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ آزادکشمیر میں جلد طلبہ یونین کے الیکشن کروائیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں