یکجہتی کشمیر ،پاکستان تحریک انصاف کا آئندہ جمعے کو ملک بھر میں پروگرامات کے انعقاد کا فیصلہ

فروری کو پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرے گی، سیف اللہ خان نیازی کا بیان

جمعہ 24 جنوری 2020 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف نے کشمیر یویں سے اظہار یکجہتی کیلئے آئندہ جمعے کو ملک بھر میں پروگرامات کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا ۔ جمعہ کوچیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے تمام صوبائی ذمہ داران کو ہدایات جاری کردیں ۔ انہوکںنے کہاکہ 5 فروری کو پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف 5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے مثالی یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ کارکنان 5 فروری کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کریں، آئندہ جمعة المبارک تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں قبل از 5 فروری پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ تنظیمی ذمہ داران عوام کو متحرک کرنے کی حکمت عملی وضع کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں