آزادکشمیر میں قرنطینہ سینٹر سے مزید 61 افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا

جمعہ 3 اپریل 2020 21:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کی تصدیق نہ ہونے پر قرنطینہ سینٹر سے مزید61 افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ21نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کورونا وائرس کے شبہ میں کل343 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی226کے نتائج آچکے ہیں اور صرف9افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی جبکہ 217افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور117افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں جو ایک دو روز میں موصول ہو جائیں گے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایمز ہسپتال مظفرآباد میں 18، ڈی ایچ کیو ہسپتال پلندری03 میں 21نئے کیس درج ہوئے جن کے ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مظفرآباد ڈویژن کے علاوہ باقی اضلاع میں مشتبہ افراد کے سیمپل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کو بھیج دیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 57قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جمعہ کے روز مظفرآباد میں 50بیڈ پر مشتمل جدید سازو سامان سے لیس پہلا کرونا وائر س آئیسولیشن ہسپتال کا افتتاح کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں