پی ٹی آئی آزاد کشمیرکا آئندہ سال عام انتخابات میں بغیراجازت امیدوار ہونے کا اعلان کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ

جمعرات 4 جون 2020 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں پارٹی کی اجازت کے بغیر اسمبلی کا امیدوار ہونے کا اعلان کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ارشاد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے پی ٹی آئی کے کارکناں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل یا پرنٹ میڈیا کے ذریعے اپنے آپ کو یا کسی بھی دوسرے شخص کو اسمبلی کا نامزد امیدوار لکھنا یا کہلانا بند کردیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کی اجازت اور پراسیس کے بغیر اسمبلی الیکشن کے لیے پارٹی امیدوار بننا پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ یہ سرکلر ایسے تمام افراد کے لئے یاد دہانی اور آخری انتباہ ہے جو جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں۔ نوٹیفکشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے عناصر اس سرکلر کے جاری ہونے کے بعد سوشل یا پرنٹ میڈیا پر پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر ہونے کا تاثر نہ دیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف آئین کے مطابق نظم وضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں