آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان وادی نیلم کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

منگل 22 ستمبر 2020 13:33

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان وادی نیلم کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان وادی نیلم کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کیلیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم ایل او سی پر شہید ہونے والے افراد کے ورثاء سے ملاقات کریں گے۔

آزادجموں و کشمیر کابینہ کے ارکان اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کنٹرول لائن کے آخری علاقے تاو بٹ تک جائیں گے۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر دورے کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر ریاستی بجٹ سے دو ارب پچھتر کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیراعظم نیلم سے تائو بٹ تک بننے والی سڑک کا بھی جائزہ لیں گے جس پر دو ارب لاگت آئے گی، سڑک کا تیس فیصد کام ہوچکا ہے۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر شاردہ اور ہلمت میں عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں