وزیراعظم آزاد کشمیر سے تحریک انصاف کے نو منتخب کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کے ممبران کی ملاقات

ہفتہ 25 ستمبر 2021 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے تحریک انصاف کے نو منتخب کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کے ممبران نے ملاقات کی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا، نومنتخب ممبران کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں اہم کردار ادا کیا ، سردار عبد القیوم نیازی کی کاوشوں سے گجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران کی کامیابی ممکن ہوئی، ہم وزیراعظم آزاد کشمیر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں بروقت اپنی رہنمائی فراہم کی اور ہماری کامیابی میں ہماری مدد کی ، ہمیں یقین ہے کہ سردار عبد القیوم نیازی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور آنے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف پاکستان کی کامیابی کیلئے پاکستان میں مقیم مہاجرین کو متحرک کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں