وزیر اعظم آزادکشمیر سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن ایئر مارشل (ر) مسعود اختر کی ملاقات

چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے وزیراعظم آزادجموں وکشمیر کو پی ایس سی کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن ایئر مارشل (ر) مسعود اختر کی ملاقات۔ چیئرمین پبلک سروس کمیشن نے وزیراعظم آزادجموں وکشمیر کو پی ایس سی کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ چیئرمین نے کہا کہ کمیشن مشکلات کے باوجود احسن طریقہ سے اپنے فرائض سرا نجام دے رہا ہے۔

گزشتہ سال مئی میں کمیشن نے حلف لینے کے بعد سے کوووڈ۔

(جاری ہے)

19کی وباء کے متعلقہ مسائل کے باوجود امتحانات کا انعقاد کیا اور سفارشات ارسال کیں۔ کمیشن نے جملہ مشتہر آسامیوں کے امتحان کے انعقاد کی مکمل تیاری کی ہوئی تھی مگر ایڈہاک ملازمین ریگولائز ایکٹ کی وجہ سے جملہ آسامیاں واپس لے لی گئیں۔ وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ حکومت نے ایڈہاک ملازمین ریگولائز ایکٹ پر نظر ثانی کے لیے وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات موصول ہونے پر ترجیحی بنیادوں پر ایکٹ پر کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ کمیشن بیک لاگ کو جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کرے گا اور پبلک سروس کمیشن نوجوانوں کی میرٹ پر سلیکشن کر سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments