آزاد کشمیر پریس فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے انتخابات کیلئے حتمی ووٹر لسٹ یکم نومبرکو جاری ہوگی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) آزادکشمیر پریس فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے23 نومبر کو ہونے والے  انتخابات کے لئے حتمی ووٹر لسٹ یکم نومبرکو جاری کی جائے گی۔  آزاد جموں وکشمیر پریس فائونڈیشن کے مطابق  انتخابات کے لئے غیر حتمی ووٹر لسٹ پہلے ہی جاری کردی گئی ہے جو آزاد کشمیر کے تمام متعلقہ اضلاع اور راولپنڈی اسلام آباد میں محکمہ اطلاعات کے دفاتر میں آویزاں ہیں، غیر حتمی ووٹر لسٹ پر اعتراضات 31اکتوبر تک جمع ہو ں گے۔

یکم نومبرکو حتمی ووٹر لسٹ جاری ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی2 نومبر کو دن 2 بجے تک متعلقہ اضلاع میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے نامزد کیے گئے پریذائیڈنگ پولنگ افسران کے پاس جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات3 نومبرکو دن 2 بجے تک پریذائیڈنگ پولنگ افسران کے پاس جمع ہوں گے۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کے حوالہ سے فیصلہ جات  کے لیے 4 سے 10 نومبر کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

امیدواروں کی غیر حتمی فہرست11 نومبر کو جاری ہوگی، کاغذات واپسی  12 نومبرجبکہ امیدواروں  کی حتمی فہرست 13 نومبر کوجاری کی جائے گی۔ پولنگ 23 نومبر کو آزاد کشمیر کے تمام اضلاع اور راولپنڈی اسلام آباد میں قائم محکمہ اطلاعات کے دفاتر میں صبح 10  سے شام4 بجے تک ہوگی۔نتائج کا اعلان 25 نومبر کو دن 11 بجے مظفرآباد میں کیا جائے گا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments