وزیراعظم آزاد کشمیر سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی ملاقات

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت آزاد حکومت عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر رہی ہے جو قابلِ تعریف ہے ، سر دار عبد القیوم نیازی

منگل 30 نومبر 2021 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر میں سیاحت، انڈسٹری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت آزاد حکومت عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر رہی ہے جو قابلِ تعریف ہے ، آزاد کشمیر میں سیاحت کا وسیع پوٹینشل ہے جس سے ماضی میں فائدہ نہیں اٹھایا گیا ، امیدہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کو فروغ دے گی جس کے باعث معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاحت کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، سیاحت کے فروغ کیلئے میگا پروجیکٹس شروع کرنے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں