تاریخی بابری مسجد کا انہدام انتہاء پسند ہندو زہنیت کا شاخسانہ تھا، سردارتنویر الیاس

نام نہاد جمہورریت کا علمبردار بھارت آج بھی آر ایس ایس کی ذہنیت کے زیر تسلط ہے، بیان

منگل 7 دسمبر 2021 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر و موسٹ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ تاریخی بابری مسجد کا انہدام انتہاء پسند ہندو زہنیت کا شاخسانہ تھا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہاکہ نام نہاد جمہورریت کا علمبردار بھارت آج بھی آر ایس ایس کی ذہنیت کے زیر تسلط ہے۔انہوںنے کہاکہ ہند و پاک میں آباد مسلمان بابری مسجد کے انہدام پر سخت رنجیدہ ہیں، کشمیر میں 29 برس قبل گرائی گئی تاریخی مسجد بابری کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں