اسلام آباد :ترک شاعر کا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا دورہ

منگل 7 دسمبر 2021 14:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) ترکی کے معروف شاعر، ادیب، نغمہ نگار اور موسیقار ترگے ایورن نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا دورہ کیا اور غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت آزاد کشمیر کے رہنمائوں نے ترک شاعر کا پرتپاک استقبال کیا، جوکشمیر سے متعلق آزادی پسند ترانوںاور اپنی شاعری کی وجہ سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کی وجہ سے کشمیری عوام میں بہت مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ترک شاعر کو  غیر قانونی زیرتسلط کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقو ق کی پامالیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ترگے ایورن نے بھارتی تسلط کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت کاخیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ کشمیری  ایک دن ضروربھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے تمام شہداء کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ترگے ایورن نے حال ہی میں ایک مشہور گانا کشمیر از مائی نیم۔ ماس کیئر اگین اگین لکھا ہے ۔ ان کا یہ گیت امریکی گلوکار ہ ڈیلا مائلز نے گایا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں