بیرسٹر سلطان سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم ، چیف جسٹس ہائیکورٹ آزاد کشمیر صداقت حسین راجہ کی ملاقات

آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی پر تفصیلی مشاورت ،ججز تعیناتی کاعمل جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے اعادہ

منگل 7 دسمبر 2021 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم اور چیف جسٹس ہائیکورٹ آف آزاد جموں وکشمیر صداقت حسین راجہ کی ایوان صدر کشمیر ہائوس میں مشترکہ طور پر تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ملاقات میں آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی پرمشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

مشاورت کا مرحلہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا اوراس امر کا اعادہ کیا گیا کہ ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے عمل کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم اور چیف جسٹس ہائیکورٹ آف آزاد جموں وکشمیر صداقت حسین راجہ سے آج ہونے والی مشاورت میں آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے لئے مختلف ناموں پر غور عوض کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مشاورت کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں