سلامتی کونسل میں کشمیر کے لئے ایک بار پھر بھٹو کی آواز گونج اٹھی:چوہدری محمد یاسین

ہفتہ 21 مئی 2022 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں کشمیر کے لئے ایک بار پھر بھٹو کی آواز گونج اٹھی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے عظیم نانا اور عظیم والدہ کی یاد تازہ کر دی ہے۔ میڈیا آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری یاسین نے کہا کہ سلامتی کونسل میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب کشمیری عوام کے دل کی آواز ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف موثر آواز اٹھائی۔ چوہدری یاسین نے کہا کہ کشمیری عوام کو رائے شماری کا حق دینے سے اس خطے میں امن بھی بحال ہوگا اور خوشحالی بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مودی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا اور مودی نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا تھا۔ چوہدری یاسین نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کشمیر کے بارے میں پالیسی بالکل واضح ہے جس کااظہار انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں