یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے پر سینیٹر کشور زہرہ، انیس قائم خانی ایم کیو ایم کی سینئر لیڈرشپ کی شکر گزار ہوں، مشعال ملک

منگل 24 مئی 2022 16:12

یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے پر سینیٹر کشور زہرہ، انیس قائم خانی ایم کیو ایم کی سینئر لیڈرشپ کی شکر گزار ہوں، مشعال ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سینیٹر کشور زہرہ، انیس قائم خانی ایم کیو ایم کی سینئر لیڈرشپ کی شکر گزار ہوں کہ وہ حریت رہنما یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ۔ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو پانچ ضرب سات فٹ کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، بھارتی فوج نے ایسے انٹیلیجنس سسٹمز بنا رکھے ہیں کہ جن کے ذریعے ان لوگوں کو پکڑا جا رہا ہے جو حریت رہنمائوں کے نام بھی اگر لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا جیسی وبا آ گئی مگر بھارت کے ظلم و بربریت میں کمی نہ آئی، ایک معصوم قوم جس کے پاس نہ فوج ہے نہ طاقت مگر ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھاری فوجی اکثریت سے بھارت اپنے ظالمانہ طرز عمل سے باز رہے، یاسین ملک کا اوپن ٹرائل کرایا جائے، جب تک اوپن ٹرائل نہیں ہوتا کسی بھی اقبال جرم کے بیان پر یقین ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائم خانی مقبول بٹ، افضل گرو، سید علی حیدر گیلانی، شبیر شاہ، آسیہ اندرابی کی طرح کیا ہمیں بھی نشانہ بنایا جائے گا؟ یاسین صاحب کو وکیل تک نہیں مہیاء کیا جا رہا تھا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئےایم کیو ایم رہنما کشور زہرہ نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو ایم کیو ایم اس پر احتجاج کرتی ہے، کئی برس سے یاسین ملک کو قید کر کے بھی بھارت حریت رہنمائوں اور ان کے خاندانوں کے حوصلوں کو نہیں توڑ سکا۔ صابر قائم خانی نے کہا کہ بھارت کا غاصبانہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے لانا ضروری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں