جشن آزادی کے موقع پر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ہیڈ آفس میں پروقار تقریب پرچم کشائی منعقد ہوئی

تقریب میں بینک کے سینئر عہدیداران اور دیگر ملازمین کے ساتھ ساتھ ملازمین کے بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

منگل 14 اگست 2018 12:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) جشن آزادی کے موقع پر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (ZTBL) ہیڈ آفس میں پروقار تقریب پرچم کشائی منعقد ہوئی۔ جس میں بینک کے سینئر عہدیداران اور دیگر ملازمین کے ساتھ ساتھ ملازمین کے بچوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔بینک کے سیکورٹی گارڈز نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اس مختصر اور پر وقار تقریب میں بینک کے صدر سید طلعت محمود نے اپنے خصوصی پی-غام میں کہا کہ 71 سال قبل آج کے دن ہمارے عظیم بزرگوں کی بے انتہا قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کے باعث ہمارا پیارا ملک پاکستان معرض وجود میں آیا۔

مارچ 1940؁کو قرار داد پاکستان منظور ہوئی اور سات سال بعد آج کے دن یعنی 14 اگست 1947؁ کو ہمارا وطن عزیز پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشہ پر جلوہ گر ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ زندہ قوموں کی طرح ہم سب بھی آج کے دن اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکربجا لاتے ہیں اور اپنے محسن قائد اعظم کے فرمان ’’کام ، کام اور صرف کام‘‘ پر عمل پیرا رہنے کا عہد کرتے ہیں۔ آج کے دن ہم سب کا دل خوشیوں سے لبریز ، سینے مسرتوں سے معمور اور آنکھیں نشاط سے سرشار ہیں۔صدر ZTBL نے ملک کی زراعت کی ترقی اور خوشحالی میں ZTBL کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بینک حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کر رہاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں