اسلام آباد، روٹ کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کو 17 ہزار 200 روپے کے جرمانے

جمعہ 19 جولائی 2019 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے روٹ کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کو 17 ہزار 200 روپے کے جرمانے کردیئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے روٹ پرمٹ نہ ہونے، روٹ مکمل نہ کرنے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کو مجموعی طور پر 17 ہزار 200 روپے کے جرمانے عائد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے اس دوران 41 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور 48 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے۔ وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر درج 12 شکایات کا ازالہ بھی ممکن بنایا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کے مویشیوں کے صحت مراکز میں 735 مویشیوں اور پالتو جانوروں کا علاج معالجہ کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گذشتہ روز 59 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، 21 بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ جاری کئے گئے جبکہ 12 نکاح نامی/میرج سرٹیفکیٹ اور ایک طلاق نامہ بھی رجسٹرڈ کیا گیا۔ اس دوران 88 پاور آف اٹارنیز/ڈیڈ بھی رجسٹرڈ کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں