سی ڈی اے مزدور یونین کے میڈیا انچارج احمد علی شیرازی کی والدہ مرحومہ کی رسم چہلم کا انعقاد

پیر 16 ستمبر 2019 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے میڈیا انچارج احمد علی شیرازی،علی بھائی المعروف النور کیٹرنگ،یوسی کونسلر و ممبر مصالحتی کمیٹی تھانہ آبپارہ محمد مزمل کی والدہ کی رسم چہلم کی محفل قادریہ مارکیٹ سیکٹرG-7/3-4میں منعقد ہوئی جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،امیر اہل سنت و الجماعت ضلع اسلام آباد مولانا قاری عبدالغنی نقشبندی،مولانا عبدالغفار،محمد سرفراز ملک،میر افضال بٹ سمیت اہلیان جی سیون نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

چہلم میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا،اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں