وفاقی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،8 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

پیر 14 اکتوبر 2019 14:13

اسلام آبا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) وفاقی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کرتے ہوئی8 منشیات وشراب فروش گرفتارکر کے 3500گرام چرس، 280گرام ہیروئن، 10لیٹر، 2 بوتلیں شراب، 10ڈبے بئیر برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ سیکرٹریٹ، گولڑہ، شالیمار، رمنا،شمس کالونی اور کورال پولیس کے علاقے میں کی گئیں جس کے دوران احتشام، عدنان، جان محمد، وسیم اشرف، محمد وسیم، نوید اشرف، ذیشان محمود اور راشد منہاس کو گرفتار کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ان کاروائیوں پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں