اسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید

پیر 14 اکتوبر 2019 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ لاپرواہی سے گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا اپنے اوردوسروں کے لیے حادثے کا سبب ہے، رواں سال1,16715ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی، خصوصی ٹریفک ایجوکیشن اینڈ انفورسمنٹ مہم کے ذریعے شہریوں کو روڈ سیفٹی کے متعلق ہر ممکن آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، ہماری اولین ترجیح اسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنا،ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شب و روز خصوصی اقدامات کر رہی ہے، لاپرواہی سے گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے، ایسے افراد کے خلاف معمول کی کارروائی کے علاوہ خصوصی اسکواڈ بھی تشکیل دیئے گئے ہیں جو اپنے اپنے زون میں لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز انچارج کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے لاپرواہ ڈرائیور اپنے اور دوسرے شہریوں کے لیے حادثات کا باعث بنتے ہیں ان کے خلاف ہر صورت قانونی کارروائی کی جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے آئی ٹی پی ایجوکیشن ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق بھر پور آگاہی بھی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں