وفاقی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے شاہین سکوارڈ تشکیل دے دیئے

ہفتہ 7 دسمبر 2019 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) وفاقی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے شاہین سکوارڈ تشکیل دے دیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہا کہ یہ شاہین سکوارڈ اسلام آباد کے ماڈل تھانوں میں تقسیم کئے ہیں جوسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے مختلف سیکٹروں میں پٹرولنگ کریں گے۔جدید اسلحہ اور وائرلیس سیٹ سے لیس ان شاہین سکوارڈ کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے ہدایت کی ہے کہ تمام جوان دوران ڈیوٹی مکمل ڈسپلن کا مظاہرہ کریں، دوران چیکنگ پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اوراپنا رویہ ایسا رکھیں کہ شہری آپ سے مل کر خوشی محسوس کریں۔انہوں نے جرائم پیشہ عناصر اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ جس علاقے میں آپ کاگشت ہو اس میں جرائم کی شکایت نہیں آنی چاہئے اورلوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں