چین کا اعلیٰ ترین سائنٹفک ایوارڈ ڈاکٹر عطاء الرحمن کے نام، جنوری میں نوازا جائیگا

پیر 9 دسمبر 2019 14:55

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن کو چین کے اعلیٰ سائنٹفک ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عطاء الرحمن کو چین کے اعلیٰ سائنٹفک ایوارڈ ’چین انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔عطاء الرحمن کو 7 جنوری 2020 کو منعقد کی جانے والی تقریب کے موقع پر چین کے صدر ایوارڈ دیں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عطاء الرحمن کو کیمسٹری میں اعلیٰ خدمات پیش کرنے پر یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے،اس سے قبل چین کا یہ اعلیٰ ایوارڈ دنیا کے مختلف سائنسدانوں کو دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں